یورپ میں قیامت خیزگرمی کی لہر،سپین میں ہلاکتیں200سے تجاوزکرگئیں

برسلز(جانوڈاٹ پی کے)یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید اور غیرمعمولی گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے۔سپین میں ہیٹ ویو کے باعث4روز میں ہلاکتوں کی تعداد200سے زائد ہوگئیں،کئی علاقوں میں درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔فرانس میں بھی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد50ہوگئی جہاں80سال میں پہلی بار درجہ حرارت44 ڈگری سے اوپرچلاگیا۔ اٹلی میں بھی24گھنٹے میں گرمی سے5ہلاکتیں ہوئیں۔ادھر لندن اور ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کیلئے شدید گرمی کی ریڈ وارننگ میں کل تک توسیع کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لندن میں درجہ حرارت30اور40ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہی رہنےکا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button