خونریزی کے ذریعے خطے کی صورتحال کو اپنے حق میں موڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں: ترک صدر

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ غزہ، لبنان، سوڈان اور یمن میں خونریزی کے ذریعے خطے کی صورتحال کو اپنے حق میں موڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے اردوان نےکہا کہ ترکیے ایسے تمام منصوبوں اور کھیلوں کو ناکام بنانےکے لیے سرگرم ہے۔
اردوان نے کہا کہ ہم اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ تاریخی تبدیلیوں کے اس دور میں ہم نے ایک تاریخی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائی ہے، بعض حلقوں کی مخالفت کے باوجود استنبول ہمیشہ ترک اور مسلم شناخت کا حامل شہر رہےگا۔



