اردوان اور نیتن یاہو میں تلخ جملوں کا تبادلہ، ایک دوسرے کو سخت جواب

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترک صدر رجب طیّب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے بیان دیا کہ اسرائیل ترکی سے نہیں ڈرتا، ہم کئی سلطنتوں کے آنے جانے کے باوجود باقی ہیں۔
اس پر ترک صدر نے جواب دیا کہ کون سی سلطنتوں کی بات کر رہے ہو؟ تمہارا ملک تو عمر میں میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔
رجب طیّب اردوان کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928 میں جب کہ ایک اور بھائی حسن اردوان 1929 میں پیدا ہوئے تھے۔



