اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کے نئے ٹیسٹ ہیڈ کوچ مقرر،جو روٹ دوبارہ کپتان بن گئے

لندن(جانوڈاٹ پی کے)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کپتان اسٹیفن فلیمنگ کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق کپتان بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان جو روٹ کو ایک بار پھر مستقل ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

روٹ نے 2022 میں یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا تاہم بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں دوبارہ قیادت سونپی گئی ہے۔

53 سالہ فلیمنگ نے ای سی بی کے ساتھ چار سالہ معاہدہ کیا ہے جو ستمبر 2030 تک جاری رہے گا۔

وہ حال ہی میں چنئی سپر کنگز کے ساتھ اپنی 18 سالہ وابستگی ختم کر چکے ہیں۔

فلیمنگ انگلش کرکٹ سے بھی بخوبی واقف ہیں کیونکہ وہ مڈل سیکس، یارکشائر اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 2005 میں ناٹنگھم شائر کو کاؤنٹی چیمپئن شپ بھی جتوائی تھی۔

فلیمنگ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، اس دوران مارکس ٹریسکوتھک عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

فلیمنگ دسمبر میں جنوبی افریقا کے دورے سے قبل باضابطہ طور پر ٹیم کا چارج سنبھالیں گے۔

اپنے بیان میں فلیمنگ نے اس تقرری کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ نہ صرف فوری کامیابیوں بلکہ مستقبل کے لیے مضبوط ٹیم کی تشکیل پر بھی ہوگی۔

دوسری جانب جو روٹ نے دوبارہ کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو کامیابی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button