ٹھٹھہ:سید ایاز علی شاہ شیرازی کی کوششوں سے کئی ماہ سے بند بجلی بحال، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کے شکر گذار ہیں جن کی وجھہ سے کئی ماہ سے بند  بجلی بحال کرادی گئی علاقہ مکین۔

رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ اور  شیرازی برادران کی کوششوں کی سے  وجہ سے گزشتہ کئی مھینوں سے ٹھٹھہ شھر کی مرکزی بازار شاھی بازار کے نزیک خضر حیات مسجد کے سامنے  پولیس چوکی ٹھٹھہ اور  سونارا گلی سے ملحقہ میمن محلہ براکے علاقہ سمیت ، شیرازی محلہ کے ٹرانسفارمر تبدیل کر کے نئے ٹرانسفامرز لگا کر شھر کے مذکورہ علاقوں کی کئی ماہ سے بند بجلی کی فراھمی کو یقینی بنادیا گیا ہے  جس سے شھر کے مذکورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام میں خوشی کی لھر دوڑ گئی  اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کےسابقہ کاؤنسلر مرحوم حاجی عبد القادر میمن کے فرزند امتیاز میمن میمن سمیت علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کے ھمارے علاقے میمن محلہ ، سونار گلی, مغل محلہ اور خضر حیات مسجد شاھی بازار کے علاقے کئی ماہ سے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے جس کی وجھہ سے مذکورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی عوام اس شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی معطلی کی وجھہ سے شدید پریشان تھے ان کا مزید کہنا تھا کے ٹھٹھہ کے شیرازی برادارن خاص طور پر رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کے شکر گذار ہیں جن کی وجھہ سے مذکورہ کی بجلی بحال کردی گئی جس سے مذکورہ علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button