اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتیں 26 مئی سے 28 مئی تک بند رہیں گی، اس دوران جوڈیشل ورک مکمل طور پر معطل رہے گا۔
یہ نوٹیفکیشن رجسٹرار یار محمد ولانہ کی جانب سے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت جمعہ سے اتوار تک بھی عدالتوں میں معمول کا جوڈیشل ورک نہیں ہوگا۔



