ٹھٹھہ:عید میں2دن باقی،مہنگے جانوروں نے خریداروں کو پریشان کردیا

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)عید میں2دن باقی،مہنگے جانوروں نے خریداروں کو پریشان کردیا،عوام کی عید کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل جاتی ہیں جب سنتِ ابراہیمی کے لیے قربانی کا جانور خریدنے کے لیے مویشی منڈیوں میں پہنچتے ہیں، جہاں بیوپاریوں نے قربانی کے جانوروں کے ریٹ، جس میں چھوٹے دو دانت والے بکرے کے ریٹ بھی آسمان پر پہنچا دیے ہیں، جس سے قربانی کے لیے جانور خریدنے والوں کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ کی بکرا منڈی میں بیوپاری دو دانت لیکن کم وزن والے بکرے کا ریٹ 60 سے 80 ہزار کے قریب بتا رہے ہیں جب کہ بڑے جانوروں کے ریٹ لاکھوں روپوں میں بتائے جا رہے ہیں، بکرا منڈی میں موجود شہریوں کا کہنا تھس کہ اس عید پر قربانی کرنا ان کے بس سے باہر لگتا ہے، کیونکہ اس وقت قربانی کے جانوروں کے ریٹ ان کی تنخواہوں سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں جب کہ صاحبِ استطاعت شہری بھی ریٹ سن کر پریشان ہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ قربانی کی عید پر سنتِ ابراہیمی ایک مذہبی سلسلہ ہے جسے جاری رکھنا ہے، جس کے لیے ہم منڈی میں پہنچے ہیں اور جانور لینے کے لیے منڈی آئے ہیں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نوٹس لے تو قربانی کے جانوروں کے ریٹ میں کچھ کمی ہو سکتی ہے، ورنہ اس بار قربانی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button