لاہورمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ٹریفک پولیس نے گلبرگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کی نادہندہ ایک لگژری گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنے پر مجموعی طور پر 53 ای چالان سامنے آئے، جبکہ گاڑی کے ذمہ 1 لاکھ 25 ہزار 600 روپے کے جرمانے واجب الادا تھے۔

حکام کے مطابق گاڑی کے مالک نے 13 مرتبہ سگنل کی خلاف ورزی، 32 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی اور 8 مرتبہ اوور اسپیڈنگ کی تھی، جس کے باعث متعدد ای چالان جاری کیے گئے تھے۔

ٹریفک پولیس نے موقع پر واجب الادا جرمانہ وصول کرنے کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ای چالانز کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button