ٹرمپ آبنائے ہرمز کی دھمکیاں بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں، ابراہیم عزیزی

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق دھمکیاں دینے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے سخت بیان جاری کردیا۔

ایکس پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکی صدر کو آبنائے ہرمز کے بارے میں اپنی مبینہ دھمکیاں اور بیانات بند کرکے اپنی سکیورٹی کی فکر کرنی چاہیے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سخت لہجے میں کہا کہ امریکی صدر کو اپنی حفاظت کے بارے میں سوچنا چاہیے، ورنہ ممکن ہے انہیں اپنی جان بچانے کے لیے فوڈ ٹرک میں چھپنا پڑے۔ یہ طنز ان رپورٹس کے حوالے سے کیا گیا جن کے مطابق جولائی میں ترکیہ سے روانگی کے دوران ٹرمپ کی سکیورٹی کے پیش نظر انہیں ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے منتقل کیا گیا تھا۔

ابراہیم عزیزی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ بیانات میں آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کی بات کی ہے، جبکہ ایران اس حوالے سے سخت ردعمل دے رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button