سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سےنکل آئے

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 191 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے زلزلے خطے میں ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت کے باعث آتے رہتے ہیں، تاہم گہری زیر زمین شدت کے باعث سطح پر اثرات نسبتاً کم ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button