سجاول میں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش خاتون گرفتار، چرس اور کرسٹل آئس برآمد

سجاول(جانوڈاٹ پی کے) پولیس نے برانچ موری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے قبضے سے ایک کلو 2 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ کارروائی کے دوران 22 گرام کرسٹل آئس بھی قبضے میں لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کی شناخت نجمہ ہنگورجو کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع ٹھٹھہ سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف تھانہ سجاول میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button