منشیات کیس کا فیصلہ: مجرم مدثر حسین کو عمر قید، 8 لاکھ روپے جرمانہ


اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم مدثر حسین کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج سیدہ نبیلہ جعفری نے اپنے فیصلے میں مجرم پر 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
پولیس کے مطابق مجرم مدثر حسین کو سال 2025 میں کینٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے 11 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی۔ مقدمے کی تفتیش اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم جاری کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے مقدمے کی مؤثر پیروی پر پولیس کی لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔