ٹرمپ کا یمنی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،یمن کی صورتحال اور حوثی سرگرمیوں پر گفتگو

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز یمن کے صدر رشاد العلیمی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں آبنائے باب المندب کے اطراف حوثی ملیشیا کی پیش قدمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر رشاد العلیمی نے حوثیوں کے خلاف جنگ میں اپنی سعودی حمایت یافتہ حکومت کے لیے امریکی تعاون کی درخواست کی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس فون کال کے دوران یمن کو فوجی تعاون فراہم کرنے کی کوئی براہ راست یقین دہانی نہیں کرائی۔



