ٹرمپ کا ایک اور حیران کن اعلان، نیو میکسیکو کا نام ’’نیو امریکا‘‘ رکھنے کی تجویز

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’’نیو امریکا‘‘ رکھنے کی تجویز دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ریاست کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے، ان کے خیال میں نیو میکسیکو کا نام ’’نیو امریکا‘‘ ہونا چاہیے کیونکہ یہ نام ریاست کے لیے زیادہ باوقار اور خوبصورت ہے۔

دوسری جانب نیو میکسیکو کی گورنر مشیل لوجن گریشم نے صدر ٹرمپ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا نام کسی قسم کی بحث کے لیے نہیں ہے۔

گورنر مشیل لوجن گریشم کا کہنا تھا کہ نیو میکسیکو کا نام امریکا کے وجود میں آنے سے بھی پہلے کا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدر ٹرمپ ایسے بیانات کے ذریعے امریکی عوام کی توجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button