ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم سے حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دے دیا۔
صحافی نے صدر ٹرمپ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے؟
اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر شکست خوردہ ہے، میں انہیں ہرا چکا ہوں اور کیا اب میں ایران پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کردوں؟ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے، تہران حکومت نے 1 لاکھ سے زائد مخالفین کو قتل کردیا ہے۔



