شوہر سے لڑائی کے بعد بیوی نے گھر کی کھڑکی سے ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالر لٹا دئیے

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین میں مبینہ طور پر شوہر سے لڑائی کے بعد خاتون نے اپنے گھر کی کھڑکی سے تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالر پھینک دیے۔

نوٹ فضا میں بکھرے تو نیچے موجود لوگوں نے انہیں سمیٹنے کے لیے دوڑیں لگا دیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ رقم اصلی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  واقعہ گھریلو تنازع یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اس کی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button