3000 کروڑ کمانے والی فلم دھرندر جاپان میں فلاپ

ٹوکیو(جانوڈاٹ پی کے)دنیا بھر سے 3000 کروڑ بھارتی روپے کمانے والی فلم دھرندر جاپان میں فلاپ ہوگئی ہے۔
بھارتی اداکار رنویر سندھ کی فلم دھرندر جس جو دنیا بھر سے 3000 کروڑ بھارتی کماچکی ہے، جاپان میں فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
جاپان میں 10 جولائی کو 80 مقامات پر دھرندر فلم کی رونمائی کی گئی مگر پہلے دن صرف 900 لوگ ہی فلم کو دیکھنے کے لیے آئے جو فلم میں شائقین کی عدم دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی کئی ہندوستانی فلمیں جاپان میں ریلیز ہو چکی ہیں، جنھوں نے جاپانی ناظرین سے بے پناہ محبت حاصل کی ہے تاہم فلم دھرندر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ جاپان میں ریلیز ٹاپ 10 بھارتی فلموں کی فہرست میں جگہ نا بناسکی۔
اس سے قبل تھری ایڈیٹ 3 Idiot، انگلش ونگلش، آرآرآر ، اور باہوبلی جیسی ہٹ فلمیں چاپان میں ریلیز ہوچکی ہے اور RRR وہ بھارتی فلم جسے جاپان میں پہلے دن سب سے زیادہ 8230 لوگوں نے دیکھا تھا۔



