ڈیفنس سی کے ایس ایچ او معطل،بازیاب غیر ملکی خواتین نے بیان قلمبند کروا دیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے واقعہ پر ایس ایچ او فریاد اشرف کو معطل کر دیا گیا جبکہ بازیاب کروائی گئی غیر ملکی خواتین نے دفعہ 164 کے بیان بھی قلمبند کروا دیئے۔ایس ایچ اوڈیفنس سی کی معطلی کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے، دو غیرملکی خواتین کے اغواء اور زیادتی کا واقعہ ڈیفنس سی تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔بازیاب کروائی گئی دونوں غیر ملکی خواتین نے دفعہ 164 کے بیانات قلمبند کروا دیئے ہیں، خواتین نے کہا کہ ملزمان تاوان نہ دینے پر دھمکیاں دیتے رہے،ملزمان میں ایک سیاسی شخصیت کا قریبی رشتہ دار بھی شامل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیاسی دباؤ کو فراموش کرکے کارروائی کی،سیاسی شخصیت کے رشتہ دار کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button