ڈی آئی خان درا زندہ دھماکا: 3 شہداء کی نماز جنازہ ادا، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

ڈیرہ اسماعیل خان(جانوڈاٹ پی کے) درا زندہ چیک پوسٹ دھماکے میں شہید ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

شہداء میں کسٹمز کے حوالدار فرمان، سپاہی اسامہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار شریف اللہ شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں سول و عسکری حکام، پولیس، کسٹمز، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی۔

بعد ازاں تینوں شہداء کی میتیں تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

واضح رہے کہ درا زندہ چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button