ڈنکی سے یورپ جانے کی کوشش،177پاکستانی لیبیا سے ڈیپورٹ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران لیبیا میں پکڑے جانے والے177پاکستانی بےدخلی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔لیبیا سے بیدخل پاکستانی اسلام آباد پہنچے۔جس کے بعد انکشاف یوا کہ یورپ جانے کے خواہش مند یہ تمام لوگ ڈنکی کے ذریعے لیبیا پہنچے تھے۔لیبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کےذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد واپس آنے والوں میں سے59کا تعلق لاہور، 58گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانولہ جبکہ 10 افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہیں۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ یہ تما افراد ایران اور سعودی عرب کے راستے لیبیا پہنچے تھے، جہاں لیبیا بھیجنے والے ایجنٹس کو ریڈ بک میں شامل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مختلف زونز کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button