دیپال پور:مصطفی آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکل سوار کمسن بچے جاں بحق

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے) نواحی گاؤں 25 ڈی میں شیر گڑھ مصطفی آباد روڈ پرکمسن لڑکوں سے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بےقابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 13 سالہ حسن رضا اور 12 سالہ علی رضا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےجبکہ دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جنہیں ریسکیو ٹیم اور مقامی لوگوں نے اسپتال منتقل کر دیا میتیں گھر پہنچنے پر علاقہ کی فضاء سوگوارہوگئی عیدکی خوشیاں ماند پڑ گئیں ہیں

مزید خبریں

Back to top button