دیپال پور:تھانہ شیر گڑھ کی بالائی منزل پر آتشزدگی،سرکاری ریکارڈ محفوظ

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے) نواحی علاقہ شیر گڑھ کے پولیس اسٹیشن کی بالائی منزل پر تفتیشی آفیسر کے رہائشی کمرہ میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کے باعث کمبل،کپڑے الیکٹرونکس کی مصنوعات،ایل سی ڈی،واٹر ڈسپنسر اور اے سی وغیرہ جل گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا پولیس ترجمان کے مطابق سرکاری ریکارڈ اور سامان محفوظ بلکل رہا متاثرہ کمرے میں تفتیشی آفیسر کا کچھ پرائیویٹ سامان پڑا تھا



