مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے،ایم آئی فائیو چیف

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکولم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے اے آئی کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایم آئی فائیو چیف نے کہا برطانیہ نے اے آئی سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی مرکز قائم کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ پہلی بار ایسے خطرات کا سامنا ہے جو انسانی ذہانت سے آگے جا سکتے ہیں۔
ایم آئی فائیو کے سربراہ نے کہا کہ دشمن ممالک سے متعلق سیکیورٹی معاملات میں گزشتہ دہائی کے دوران 4 گنا اضافہ ہوا، گزشتہ دو ہفتوں میں متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
سر کین میکولم نے کہا روس برطانیہ کو درپیش سب سے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے، روسی جاسوس اور پراکسی گروہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔



