عرب مشترکہ فورسز کا صنعا میں ٹارگٹڈ حملوں کا اعلان، شہریوں کو انخلا کی ہدایت

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)یمن میں عرب مشترکہ فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ عرب مشترکہ فورسز یمنی دارالحکومت صنعا میں ٹارگٹڈ حملے کرنے جا رہی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاض سے جاری بیان میں میجر جنرل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ مشترکہ فورسز صنعا میں یمنی آئل کمپنی اور الصباحہ سینٹرل اسٹیشن کو نشانہ بنائے گی۔
انھوں نے کہا کہ صنعا کے شہری اپنی سلامتی کے لیے ان علاقوں سے فوری انخلا کر جائیں۔



