سندھ بھر میں محکمہ جنگلات اور بااثر سیاسی افراد کی ملی بھگت سے جنگلات کی کٹائی تیزی سے جاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ اور زیریں سندہ سمیت سندہ بھر میں محکمہ جنگلات اور بااثر افراد کی ملی بھگت سے جنگلات کی کٹائی جاری ہے زوازنہ کی بنیاد پر درجنوں کی تعداد میں لکڑی سے لدہے ہوئے ٹرکس مین نیشنل ھائی وے سے کراچی کی طرف رواں دواں ہوتے ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کے افسران سمیت سندہ کے اضلاع میں موجود بیورو کریسی کی ناک کے نیچے سرعام ٹرکس کراچی کی طرف رواں دواں رہتی ہے جسے کوئی پوچھنے والا نھیں جبکہ بار بار نشاندھی کے باوجود حکومت سندہ اور وفاقی حومت کی جانب سے کوئی بھی ایکشن نھیں لیا جا رہا جبکہ زیریں سندہ سے تعلق رکھنے والے اضلاع جس میں ٹھٹھہ، سجاول اور بدین شامل ہیں کلائمٹ چیج موسمیاتی تبدیلی سے کے زیر اثر ہیں ان اضلاع میں جنگلات کی کٹائی کے باعث موسمیاتی تبدیلی کی وجھہ سے پیش آنے والے ناکارہ اثرات کے مزید بڑہنے کا اندیشہ رہتا ہے یاد ریے کے جنگلات کی کٹائی کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں کی وجھہ نہ صرف ھوا میں آلودگی میں اضافہ بلکہ سانس کی تکلیف بڑہنے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔



