6 ستمبر قومی اتحاد، جرات اور عزم کی لازوال علامت ہے، مسلح افواج

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) 6 ستمبر یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا، جبکہ مسلح افواج کی جانب سے غازیوں اور شہدا کے اہلِ خانہ کو بھی خراجِ تحسین اور اظہارِ تشکر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 ستمبر قومی اتحاد، جرات اور عزم کی لازوال علامت ہے۔ 1965ء کی جنگ میں پاکستانی قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے متحد ہو کر کھڑی ہوئی اور شہدائے پاکستان فرض، غیرت اور قربانی کی اعلیٰ ترین اقدار کے امین بنے۔

بیان میں کہا گیا کہ میدانِ جنگ، فضاؤں اور سمندروں میں وطن کے محافظوں نے عظیم قربانیاں دیں، جبکہ شہدا کے اہلِ خانہ عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کی دائمی علامت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم اپنے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button