فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان ناروے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button