دیپال پور:اراضی تنازع پر 15مسلح افراد نےساڑھے چار فصل گندم کو آگ لگا دی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتار کر لئے

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی\جانوڈاٹ پی کے)نواحی گاؤں روہیلہ میتلا میں اصغر۔ابراہیم۔اسماعیل وغیرہ 15 مسلح افراد نے کسان محمد عمر کی ساڑھے چار ایکٹر فصل گندم کو رات کی تاریکی میں آگ لگا کر خاکستر کردیا متاثرہ کسان نے سرکاری اراضی پانچ سالہ ٹھیکہ پر حاصل کرکے فصل کاشت کی تھی زرعی اراضی پہلے مذکورہ بالا ملزمان کے قبضہ میں تھی اسی رنجش پر انہوں نے تیار فصل کو آگ لگائی گئی اور خوف وہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی تھانہ ڈھلیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر تے ہوئے پانچ نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

مزید خبریں

Back to top button