کراچی میں اغوا برائے تاوان، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں 2 ملزمان کو دو،دو بارسزائے موت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نمبر 6 کے جج اورنگزیب عالمگیر قاضی نے اغوا برائے تاوان، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں ریاض اور اعجاز کو 2، 2 بار سزائے موت سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 کے جج اورنگزیب عالمگیر قاضی نے اغوا برائے تاوان، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

خصوصی عدالت نمبر 6 کے جج اورنگزیب عالمگیر قاضی نے جرم ثابت ہونے پر ریاض اور اعجاز کو 2، 2 بار سزائے موت سنائی۔

عدالت نے ملزمان کو مغویوں کو 2، 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم جبکہ ملزمان پر دو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے اقدام قتل، پولیس پر حملے اور غیر قانونی اسلحے کے جرم میں ملزمان کو مجموعی طور پر 29,29 برس قید اور 5 لاکھ نوے ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان نے 2023 میں بھینس کالونی سے دو بھائیوں ریحان اور رضوان کو سکھر میں ملازمت کا جھانسے دیکر اغوا کیا۔ ملزمان نے مغویوں کی رہائی کے بدلے اہل خانہ سے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ اے وی سی سی نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کرکے مغویوں کو بازیاب کروایا۔

مزید خبریں

Back to top button