پونے2کروڑ ڈکیتی ڈرامہ نکلی،مدعی ہی ملزم،سی سی ڈی نے اگلوالیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پونے2کروڑ ڈکیتی ڈرامہ نکلی،مدعی ہی ملزم،سی سی ڈی نے اگلوالیا۔ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والی مدعی مقدمہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون نے پکڑ لیا۔چندروز قبل2ڈاکووّں نے اہلخانہ کویرغمال بنایااور1کروڑ80لاکھ کی نقدی اورسونا لوٹ کرفرارہوگئے۔عدیم اشرف نامی شہری کی مدعیت میں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کیا۔سی سی ڈی ماڈل ٹائون نے تفتیش کے لیے مدعی مقدمہ کو بلوایا۔مدعی عدیم اشرف کے بیانات میں تضاد ہونے ہر گرفتار کر لیا۔عدیم اشرف نے پراپرٹی کے کاروبار میں نقصان ہونے پر اپنے ملازمین کے ذریعے واردات کروانے کا انکشاف کیا۔ملزم ندیم اشرف کے واردات کا خود اعتراف کروانے کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔

مزید خبریں

Back to top button