دیپالپور:طلاق یافتہ بھابھی کے مکان پر قبضہ کیلئے دیورکاساتھیوں سمیت حملہ،خاتون پر بدترین تشدد

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے) نواحی علاقہ کےمحلہ نوازش نگر کی خاتون آسیہ پروین کے خاوند تنویر احمد کمیانہ نے طلاق دے دی جو بچوں کے ہمراہ اپنے مکان میں رہائش پذیر ہےسابق شوہر کے بھائی اور دس رشتہ داروں نےمکان پر قبضہ کیلئے خاتون کو سرعام گلی میں گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا،کپڑے پھاڑ ڈالے ،نیم برہنہ کرتے ہوئے بیحرمتی کی مدد کو آنیوالے پڑوسی کو بھی تشدد کرکے زخمی کردیا۔اس کی جیب سے پچاس ہزار روپے نکال لیئے پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر بلوے کا مقدمہ درج کر لیا۔مخالف فریق بھی پولیس کو درخواست دیکر مقدمہ میں فریق بن گیا۔



