مرکزی صدر عبدالجبار خان نے صابن سازایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا

میرپورخاص (شاھدمیمن) مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کے مرکزی صدر عبدالجبار خان نے صابن ساز ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں ضلع بھر سے صابن ساز نمائندگان کی بڑی تعداد شرکت کی تقریب کے دوران صابن ساز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے باقاعدہ طور پر مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر مرکزی صدر عبدالجبار خان نے نئے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران ہر شعبۂ تجارت سے وابستہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور تاجر برادری کے اتحاد کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر مرکزی صدر عبدالجبار خان نے صابن ساز ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے محمد سمیع عرف بابو بھائی کو صدر، احمد علی کو نائب صدر، احمد علی ولد عبدالعزیز کو جنرل سیکرٹری جبکہ محمد انور کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کرنے کا اعلان کیا انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صابن ساز برادری کی بہتر نمائندگی اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے اس موقع پر مرکزی صدر عبدالجبار خان کے ہمراہ سینئر نائب صدر حافظ سمیع اللہ، جنرل سیکرٹری محبوب الٰہی کھوکھر، نائب صدر حسن نواب، رنگ روڈ کے صدر چاچا کرام قریشی، گورنر باڈی کے رکن محمد اسلم آرائیں، انچارج شکایت سیل ملک عبدالرحیم، آفس سیکرٹری حبیب احمد سمیت مرکزی انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر صابن ساز ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی صدر عبدالجبار خان اور مرکزی انجمن تاجران کے وفد کو سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اس موقع پر دونوں تنظیموں کے رہنماؤں نے تاجر برادری کے اتحاد، باہمی تعاون اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔



