بند دروازوں کے پیچھے اقتدار کی میوزیکل چیئر گیم شروع؛ زرداری، محسن، حمزہ یا مریم، کون جیتے گا؟

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر بند دروازوں کے پیچھے بڑے فیصلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ بلاول ہاؤس میں صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی اہم ملاقات کے بعد جہاں نئے فیڈرل یونٹس کی باتیں گردش میں ہیں، وہیں پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان آئندہ کے لائحہ عمل کو لے کر کھینچ تان تیز ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، ن لیگ کی اندرونی سیاست میں حمزہ شہباز کو وزیراعظم ہاؤس میں فعال کیے جانے کے بعد مریم نواز بھی متحرک ہو چکی ہیں اور پارٹی ارکان کو سنبھالنے کے لیے جوابی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ پاور گیم کی اس نئی شطرنج میں کون بازی مارے گا؟ اس تمام صورتحال کا تفصیلی تجزیہ دیکھنے کے لیے یہ ویلاگ دیکھیں:




