سریندر ولاسائی سے ملاقاتیں، مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات، کلوئی میں معصوم بچوں سے مبینہ زیادتی کا نوٹس

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) بلاول ہاؤس کے ترجمان اور ممبر سندھ اسمبلی (ایم پی اے) سریندر ولاسائی سے ولاسائی ہاؤس کلوئی میں مختلف دیہات کے لوگوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ جبکہ کلوئی شہر میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی تھرپارکر سے بات چیت کی، جس پر ایس ایچ او کلوئی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم میر محمد راہو (نہڑیوں) کو گرفتار کر کے کیس درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ معصوم بچے کو بہلا پھسلا کر جنگل میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد، مدعی (معصوم بچے کے والد) مٹھو میگھواڑ نے بلاول ہاؤس کے ترجمان و ایم پی اے سریندر ولاسائی سے ملاقات کی اور ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مدعی مٹھو میگھواڑ نے سریندر ولاسائی کو ایف آئی آر کی کاپی بھی دکھائی اور کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مختلف شہریوں اور متاثرہ فریقین نے شکایت کی تھی، جس پر سریندر ولاسائی نے معاملے کا نوٹس لیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید قانونی تفتیش جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطالبے پر سریندر ولاسائی نے کہا کہ وحشی ملزم کو قانونی کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button