پنجاب پولیس کا یوتھ انگیجمنٹ و انٹرن شپ پروگرام ضلع اوکاڑہ میں بلاتعطل جاری

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست پولیس ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایات کے تحت پنجاب پولیس کا یوتھ انگیجمنٹ و انٹرن شپ پروگرام ضلع اوکاڑہ میں بلاتعطل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پروگرام کے 27ویں بیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کمیونٹی لائنزون ہال میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے، مثبت سوچ اپنانے، قانون کی پاسداری اور معاشرے میں ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں پولیس کے جدید نظام، عوامی خدمت اور کمیونٹی پولیسنگ سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات کو سیف سٹی، پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز، تھانوں اور دیگر پولیس دفاتر کے مطالعاتی دورے کروائے جائیں گے تاکہ وہ پولیس کے عملی امور، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات سے براہِ راست آگاہی حاصل کر سکیں۔

"یوتھ انٹرن شپ” جیسے پروگرام پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد، تعاون اور مضبوط روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو ذمہ دار شہری بنانے اور کمیونٹی پولیسنگ کے تصور کو مزید مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے

مزید خبریں

Back to top button