لاڑکانہ میں جلالپور کینال کے خلاف احتجاج، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے 40 سے زائدکارکن گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے باغ جناح میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے مرکزی رہنما سید منیر حیدر شاہ، روشن کلہوڑو اور مقامی رہنما مظہر مغل، نایاب سرکش سمیت 40 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا. گرفتاریوں کے دوران کارکنوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بعد میں گرفتار رہنماؤں کو مقامی تھانوں کی جانب منتقل کردیا گیا.

لاڑکانہ پولیس کی بھاری نفری نے یہ کاروائی اس وقت کی جب سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی جانب سے پنجاب میں بنائے گئے جلال پور کینال کی تعمیر کے خلاف مرکزی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی، یہ ریلی درگاہ قائم شاہ بخاری چوک سے باغ جناح چوک تک نکالی گئی جبکہ ریلی کے نکلنے سے قبل ہی پولیس نے کارکنوں کو گھیرے میں لے رکھا تھا.

احتجاجی ریلی میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں نے جلال پور کینال کی تعمیر اور حکومت کے اس اقدام کو رد کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ پنجاب نے سندھ کے اعتراضات کے باوجود غیرقانونی طور پر کینال بناکر اضافی پانی لینے لگا ہے جس سے سندھ میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت میں مزید اضافہ ہوگا. انہوں نے کینال کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا.

مزید خبریں

Back to top button