کڑیو گھنور میں جلالپور کینال منصوبے کے خلاف خواتین کی احتجاجی ریلی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)قومی عوامی تحریک اور سندھیاڻي تحریک کے زیر اہتمام بدین کے نواحی شہر کڑیو گھنور میں جلالپورکینال کی تعمیر کیخلاف خواتین کی احتجاجی ریلی نکالی گئی پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی تفصیل کے مطابق جلال پور کینال منصوبے اور سندھ کے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی عوامی تحریک اور سندھیاڻي تحریک کے زیرِ اہتمام کڑیو گھنور شہر میں مظاہرہ اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین، بچوں سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور احتجاجی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ مارچ کے دوران "متحد اور مضبوط سندھ” کے نعرے بلند کیے گئے۔ مظاہرین نے جلال پور کینال منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے سندھ کے پانی پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کو مسترد کیا رلی کے دوران شرکاء نے "پانی خاطر لڑیں گے، سندھو خاطر لڑیں گے” کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر پریا کماری اور اجالا پروین کی فوری بازیابی کا بھی مطالبہ کیا گیا اور ان کی آزادی کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی مقررین نے کہا کہ سندھ کے آبی وسائل اور دریائے سندھ کے حقوق کے تحفظ کے لیے عوام کی جدوجہد جاری رہے گی اور کسی بھی ایسے منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا جس سے سندھ کے پانی کے حصے پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button