عثمان طارق دوبارہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے مِسٹری اسپنر عثمان طارق کو2026کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے لیے ایک بار پھر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔عثمان طارق نے گزشتہ سیزن میں ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد فرنچائز نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔تاہم وہ اس وقت دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کر رہے ہیں اس لیے ان کی تمام میچز میں دستیابی واضح نہیں ہے۔رنر اپ گیانا ایمیزون واریئرز نے جنوبی افریقا کے تجربہ کار لیگ اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔فلپس انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد سی پی ایل میں واپسی کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button