ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے ورکرز کے وفد کی رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن:جانوڈاٹ  پی کے)ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس ( ورکرز ) پی ایف یو جے ورکرز کے ایک وفد کی رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ان مکلی والی رھائشگاہ پر ملاقات وفد کی قیادت ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید لطیف میمن نے کی وفد میں نائب صدر سید نزاکت شاہ ۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتاز سمیجھو ۔ انفارمیشن سیکریٹری ساجد شیخ ۔ ٹھٹھہ کے سینیئر صحافی مرزا حسن بیگ اور بول نیوز کے کیمرا مین مدثر گجر شامل تھے وفد نے رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ میں طویل لوڈشیڈنگ شھر میں بجلی سے متعلقہ مختلف اشوز پر بات کی سید ایاز علی شاہ شیرازی نے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کے وہ شھریوں کو پیش آنے والے بجلی سے متعلقہ مسائل پر حیسکو حکام سے مسلسل رابطے ہیں ٹھٹھہ اور مکلی شھر کے کئی علاقوں میں جلے ہوئے ٹرانسفامرز کی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ کافی علاقوں میں جہاں بجلی نھیں تھی وہاں کے ٹرانسفامرز لگوائے گئے ہیں تاکے عوام کو بجلی کی مناسب سھولیات فراھم کی جاسکیں جبکہ بہت ساری اسکیمیں جس میں اے بی سی کیبلز جیسے پراجیکٹ شامل ہیں پائپ لائن میں ہے جس سے بجلی کے وولٹیج کا مسئلا بھی حل حل ہوجائے گا سید ایاز علی شاہ شیرازی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کے شیرازی خاندان کی ھمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں شیرازی خاندان کی جانب سے دھائیوں سے عوامی خدمت جاری ہے اور آگے بھی انشااللہ اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button