عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

پرتگال(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ موجودہ سیزن ان کے شاندار فٹبال کیریئر کا آخری سیزن ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں 41 سالہ رونالڈو نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر فٹبال میں ان کا آخری سال ہوگا اور وہ کھیل کو ایک یادگار ورثے کے ساتھ الوداع کہنا چاہتے ہیں۔

پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں لیگ ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں، جبکہ وہ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

پرتگالی کپتان گزشتہ تقریباً چار برس سے سعودی کلب النصر سے وابستہ ہیں اور ان کے معاہدے میں ابھی ایک سال باقی ہے۔

رونالڈو نے کہا کہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سفر، خاندان اور پیڈل جیسے کھیلوں سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے چند روز قبل اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کی ہے، جن سے ان کے پانچ بچے ہیں۔

رونالڈو اپنے کیریئر میں 1000 گول مکمل کرنے سے صرف 24 گول دور ہیں، جس کے باعث ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ سے قبل یہ تاریخی سنگِ میل بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

دوسری جانب رونالڈو کے دیرینہ حریف لیونل میسی بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button