پٹرول اور ڈیزل کے بعد سی این جی بھی مہنگی، عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 83.09 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 26 مئی سے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 مئی کے بعد سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ گزشتہ 12 دنوں میں سی این جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مغربی ایشیا میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی تیل ترسیل متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر آبنائے ہرمز میں صورتحال نے عالمی ایندھن مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button