ہرصورت احتجاج کرینگے ،کسی نے گولی چلائی تو وہ بےغیرت ہوگا،سہیل آفریدی کی دھمکی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو پیغام دیتے ہیں عمران خان سے ملاقات کیلیے ہمیں احتجاج کرنا ہے، اگر کسی نے مظاہرین پر گولی چلائی تو وہ بے غیرت ہوگا اور جو گولی چلانے کا کہے گا وہ بھی بے غیرت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے ورسک روڈ (رنگ روڈ فیز ٹو) فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 800 میٹر طویل اس فلائی اوور کا تخمینہ لاگت 3.2 ارب روپے ہے، پشاور ری وائیٹلائیزیشن پلان کے تحت یہ سب سے بڑا فلائی اوور ہے جو 180 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے ترقی کے منصوبوں کا افتتاح کررہا ہوں، پشاور میں 200 ارب روپے لگائیں گے۔ وزیر اعلی نے پشتو میں پشاور کی تعریف کی اور کہا کہ ’’پیخور خو پیخور دے کنہ‘‘۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں فیصلوں کی وجہ سے 80 ہزار لوگ دہشت گردی میں شہید ہوگئے، آج قبائلی اضلاع ، خیبرپختونخوا میں ریاست کی ناکام پالیسی کی وجہ سے دہشت گردی آئی، خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنادیا گیا، پختونوں کو کیڑے مکوڑے بنا دیا گیا، 2026ء اور 2027ء کا سال کے پی میں امن و ترقی کا سال ہوگا، اب ہم بند کمروں کے فیصلے نہیں مانیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button