ملتان میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، امام مسجد گرفتار


ملتان(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ سیت پور کی حدود موضع لتی میں 8 سالہ بچی سے مسجد کے اندر مبینہ زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے امام مسجد کو گرفتار کرلیا۔
بچی کے والد کے مطابق ملزم مسجد کی صفائی کا بہانہ کرکے بچی کو واش روم میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر بچی کو برہنہ کرکے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا ہے۔
تھانہ سیت پور پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 376 اور 511 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔