امریکی فوج نے ایرانی حملے میں ایف 35 طیاروں کی تباہی کی تردید کردی

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج نے ایرانی حملے میں ایف 35 طیاروں کی تباہی کی تردید کر دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اردن میں میزائل حملے میں 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایک بیان میں سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں میں کوئی امریکی طیارہ تباہ ہوا نہ کسی طیارے کونقصان پہنچا۔ تمام ایرانی میزائل اور ڈرونز کو روکا گیا یا وہ اپنے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

سینٹ کام کے مطابق تیل بردار جہاز کی امریکی ناکہ بندی توڑنے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button