چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے جوڈیشل افسروں کوڈھائی سے3لاکھ روپے میں کاریں دینےکی سکیم کی منظوری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے جوڈیشل افسروں کو ڈھائی سے3لاکھ روپے میں کاریں دینےکی سکیم کی منظوری دے دی۔سرکلر کے مطابق ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن فیسیلٹی کے تحت پنجاب بھر کے تقریباً2ہزار جوڈیشل افسران ڈھائی لاکھ سے ساڑھے3 لاکھ روپے تک کی رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں خرید سکیں گے۔اسکیم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور ججز فیملی کورٹس مستفید ہوں گے۔
انسداد دہشت گردی، احتساب، بینکنگ، ایف آئی اے، انسداد منشیات، کسٹمز اور لیبر کورٹس کے ججز بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، آئینی عدالت اور دیگر اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پنجاب جوڈیشری کے افسران بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔



