بشریٰ بی بی کو جیل میں 2 بار کرنٹ لگا، نماز پڑھتے وقت ان پر چوہے گرے،مریم وٹو

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں ان کی بہن کو دو بار کرنٹ لگا، جبکہ نماز پڑھتے وقت ان کے اوپر چوہے بھی گرے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’الیونتھ آور‘میں گفتگو کرتے ہوئے مریم وٹو نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو آنکھ سے 15 فیصد لائٹ نظر آتی تھی جبکہ 85 فیصد نظر جا چکی تھی، بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پردہ پھٹا تو 10 دن تک کسی نے نہیں پوچھا، انہوں نے خود مجھے بتایا کہ میں روتی رہی کہ ڈاکٹر کو بلائیں۔

مریم وٹو کے مطابق بشریٰ بی بی نے ان کو بتایا کہ جب بارش ہوتی ہے تو جیل کے کمرے میں سوئچ بورڈ میں کرنٹ آ جاتا ہے، ان کو دو بار کرنٹ لگ چکا ہے، انہیں ایک لکڑی کا چمچا دیا گیا ہے کہ اس سے بٹن بند کریں۔

انہوں نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی نے ایسا کیا کام کیا ہے جو اس طرح رکھا گیا ہے؟

مریم وٹو نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے سیل میں گٹر کا ڈھکن کھلا ہوتا ہے جہاں سے چوہے نکلتے ہیں، میری بہن نے بتایا کہ نماز پڑھتے وقت ان کے اوپر چوہے گرے ہیں، سیل میں اے سی تو دور کی بات کھڑکیاں تک نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اس وقت جس تکلیف میں ہیں اس سطح پر ان کیلیے آواز نہیں اٹھائی جاتی، ان کیلیے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی آواز نہیں آتی جس پر افسوس ہے۔

پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا 5 اگست کو لائحہ عمل دیں گے تو ایک سال سے کیا کر رہے ہیں؟ انصاف موومنٹ جیسی پی ٹی آئی کی موجودہ تنظیموں کو فعال کریں، بار بار ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر کون سا لائحہ عمل دیں گے جو پہلے نہیں دیا۔

مزید خبریں

Back to top button