الجزائر میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک، 44 زخمی

الجزائر(جانوڈاٹ پی کے)شمالی افریقی ملک الجزائر میں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس حادثہ آج صبح الجزائر کے صوبہ بومرداس میں پیش آیا، جہاں بس ہائی وے پر مڑتے ہوئے سڑک کنارے کھائی میں جاگری۔
رپورٹ کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 44 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



