وفاقی بجٹ 27-2026 کی تیاری، آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی بجٹ 27-2026 کی تیاری، آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم کا وفد کے ساتھ بجٹ تیاری کا مرحلہ 20 مئی تک جاری رہے گا، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجٹ بارے مزاکرات کا باضابطہ آغاز 13 مئی سے ہوگا۔

وفد کے ساتھ نئے بجٹ کیلئے ٹیکس ریونیو اہداف اقدامات بارے بات چیت ہوگی، ترقیاتی اخراجات بارے بجٹ 27-2026 کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی، حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی کیلئے اقدامات بارے تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button