مشرقِ وسطیٰ میں قیامت خیز جنگ شروع!امریکی اڈے زیرِبم،پیٹریاٹ میزائل فضا میں ٹکڑے ٹکڑے

​کویت سٹی/ منامہ(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ شدید ترین بارود کے ڈھیر پر آ گیا ہے اور ایران نے بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیک وقت درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور شاہد ڈرونز کی برسات کر کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر کو بری طرح مفلوج اور امریکی پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ خونی عسکری تصادم اس وقت شروع ہوا جب امریکی فضائیہ نے ایرانی جزیرے قشم پر شدید ترین بمباری کر کے پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا تھا، جس کے فوری ردِعمل میں ایران نے بحرین اور کویت کو ہلا کر رکھ دیا۔ کویت کے آسمان پر چمکتے ایرانی میزائلوں کی سنسنی خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جہاں پیٹریاٹ انٹرسیپٹر ایرانی میزائل کو روکنے کی کوشش میں فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا۔ اس ہولناک صورتحال کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو الٹی میٹم جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر واشنگٹن کے مطالبات کے سامنے سر جھکائے ورنہ تباہ کن نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، جبکہ ایران کی جانب سے بھی دوٹوک جواب دیا گیا ہے کہ امریکی جارحیت پر اب دفاع نہیں بلکہ براہِ راست حملہ ہو گا۔ خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہوتے ہی متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور مبصرین کے مطابق اگر اگلے 48 گھنٹوں میں سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو خلیج میں ایک ایسی بے قابو اور تباہ کن جنگ چھڑ جائے گی جو عالمی معیشت کو پگھلا کر رکھ دے گی۔

YouTube player

 

مزید خبریں

Back to top button