بدین،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے رقم اینٹھنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

بدین(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)دو روز قبل جمع کے دن ايف آئی اے حيدرآباد کی ٹيم نے ٹنڈوباگو میں مونو ٹيکنيکل کالج میں قائم بسپ کے سينٹر پر چھاپے میں گرفتار کیئے گئے 8 ڊوائيز ھولڈرز اور 3 بسپ افسران ایک نجی بنک افسر سميت 14 افراد پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔مقدمہ میں نامزد ملزمان میں ڈوائيز ھولڈرز الطاف سموں حارث قابل منير احمد ميمن سعيد احمد نم بھیل غلام مصطفی پون کمار بسپ کے اسسٹنٹ کمپلينٹ افسر ممتاز ببر دليپ کمار اور بسپ کا اسسٹنٹ فيلڈ محمد عمر خان بسپ ضلع بدين کا ڈائریکٹر توفيق احمد چنہ فرنچائزر عبدالغفور چانڈيو سمیت ڊوائيزھولڈرز کو کٽوتی کرنے میں سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث دادن سموں سميت14افراد پر ٹنڈوباگو کے گاؤں احمد خان زنئور کے رہائشی اعزاز زنئور ممتاز سموں کی مدعیت میں ايف آئی اے حيدرآباد نے ايف آء آر نمبر 40/2025 u/s 406. 419.420. 468.471. 109. 34 ppc کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بدین:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی افسروں کو مہنگی پڑ گئی،ایف آئی اے نے دھر لیا

مزید خبریں

Back to top button